یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں، چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز

یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں، چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز تیار کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نئے پیکیج کیلئے دالوں اورچاول پرسبسڈی میں300 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ دال چنا اور ٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی 25 روپے سے بڑھا کر 100 روپے اور گھی پر 70 روپے سے بڑھاکر 100 روپے کلو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چینی پر بھی فی کلوکے حساب سے سبسڈی بڑھانے تاہم آٹے پرسبسڈی کا موجودہ ماڈل برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا نئے پیکیج کی سمری ای سی سی کو بھجوادی گئی ہے، اطلاق ای سی سی اوروفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا تاہم نئے پیکیج کا اطلاق یکم اگست سے کرنے کی تجویز ہے ۔حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر5 بنیادی اشیا چینی،گھی،آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی کے صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے ، بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم اور رمضان پیکیج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔رمضان پیکیج کیلئے 10 ارب اور وزیراعظم ریلیف پیکیج کیلئے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں