وفاقی حکومت ، سندھ میں بیٹھے لوگ ڈفر ،کراچی کی نسل کشی کر کے معیشت تباہ کر دی ، شبر زیدی

وفاقی حکومت ، سندھ میں بیٹھے  لوگ ڈفر ،کراچی کی نسل کشی کر کے  معیشت تباہ کر دی ، شبر زیدی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوشبر زیدی نے کہا ہے وفاقی حکومت اور سندھ میں بیٹھے لوگ ڈفر ہیں کیونکہ وہ نہیں سمجھتے غیر ارادی طور پر کراچی کی نسل کشی کر کے انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں کہہ رہا ہوں معاشی نسل کشی نہیں ہو رہی لیکن ہم اس کی طرف بڑھ رہے ہیں مجھے بتائیں کہ کس شہر میں 6 چھاؤنیاں ہیں اور رینجرز پچھلے 20 سال سے شہر میں موجود ہے ؟ پانی کس شہر میں ہائیڈرنٹس کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے ؟ مجھے بتائیں کہ کس شہر کی 80 سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا جب تک کراچی ترقی نہیں کرتا پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی سے دشمنی کی وجہ سے انہوں نے غیر ارادی طور پر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے دعویٰ کیا اس قسم کی صورتحال نسل کشی ہے ، اگر آج میں آرٹیکل سی ٹو کے تحت کیس دائر کرتا ہوں تو میں جیت جاؤں گا لیکن میں جیتنا نہیں چاہتا، میں ان کے ساتھ رہ کر انہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ وہ ڈفر ہیں۔شبر زیدی نے کہا وزیراعظم شہباز شریف جو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ رہ چکے ہیں تمام دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کا کہہ سکتے ہیں کیونکہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں