یوم الحاق پاکستان:حریت کانفرنس کی جمعہ کو لاہور میں ریلی

یوم الحاق پاکستان:حریت کانفرنس  کی جمعہ کو لاہور میں ریلی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں شہر اقبال لاہور میں شام پانچ بجے مسجد شہدا ء سے پنجاب اسمبلی تک ریلی کا انعقاد کررہی ہے ۔

سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی، سماجی اورمذہبی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اوررہنماؤں سے ریلی میں شرکت کی استدعا کی جاتی ہے ۔ یہ اس امر کا اظہار ہوگا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی اور کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ سمجھتی ہے ۔ لوگوں سے اپیل ہے وہ کشمیر کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کیلئے اپنے احباب کے ساتھ ریلی میں شریک ہوں۔ مشتاق احمد بٹ نے کہا کشمیری قیادت نے 19جولائی 1947کی قیام پاکستان سے پہلے ہی سرینگر کے علاقے آبی گزر میں الحاق پاکستان کے حق میں تاریخی قرار داد منظور کرکے اپنا سیاسی مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کیا اور مملکت خداداد پاکستان کو اپنی منزل قرار دیاتھا۔ ہر کشمیری کی یہ آرزو ہے کہ اس کی زندگی میں یہ خواب شرمندہ تعبیرہو ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں