نارووال :بکری چوری کے الزام پر فائرنگ خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

نارووال :بکری چوری کے الزام پر فائرنگ   خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک)بکری چوری کے الزام پر فائرنگ سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

نواحی گاؤں رتیاں خورد کے فیض احمد پر مبینہ طور بکریاں چوری کرنے کا الزام تھا، گزشتہ روز بھی فیض احمد اور مقامی رہائشی افراد کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں مسلح افراد فیض احمد کے گھر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر 60 سالہ فیض احمد ، 52 سالہ شمیم بی بی اور 45 سالہ حنیفاں بی بی جاں بحق ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں