جنرل ہسپتال ، لیڈی ڈاکٹرز کی سڑک پر بروقت طبی امداد خاتون نے دو بیٹیوں کو جنم دیا
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )جنرل ہسپتال لاہور کی لیڈی ڈاکٹرز نے حاملہ خاتون کوسڑک پر ہی بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لیا۔
فوکل پرسن ایمر جنسی جنرل ہسپتال ڈاکٹر لیلی شفیق کے مطابق غازی روڈ سے شکیلہ عدیل کو رکشہ میں جنرل ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ ایمرجنسی کے سامنے اسکی طبیعت مزیدخراب ہو گئی، ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز نے اطلاع پر فوراً سڑک پر ہی طبی امداد دینا شروع کر دی ، بعد ازاں خاتون نے 2 بچیوں کو جنم دیا، بچیوں اورماں کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے بر وقت طبی امداد پر عملے کو خراج تحسین پیش کرتے کہاہسپتال آنے والے مریضوں کی جان بچانے کیلئے ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کی جاتی ۔