چینی سفیر کوسرمایہ کاری کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں بریفنگ

چینی سفیر کوسرمایہ کاری کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں بریفنگ

اسلام آباد ،لاہور( نیوز رپورٹر ، سیاسی رپورٹر سے )چین کے سفیر ژیانگ زوڈنگ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پر بریفنگ دی گئی ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔

 اس موقع پر پاکستان میں میچ میکنگ انڈسٹری کے تحت چینی صنعتوں کے قیام کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں 7بڑے شعبے طبی آلات، پلاسٹک کی صنعت،ٹیکسٹائل، لیدر، خوردنی گوشت، فروٹ و سبزیاں اور ویسٹ شامل ہیں۔عبدالعلیم خان نے بریفنگ دیتے کہا پاکستان میں انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے مزید چینی کمپنیوں کو پاکستان آنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے یقین دلایا کہ اُنکی فول پروف سکیور ٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔چینی سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے کہا چین کے ادارے پاکستان میں کاروبار کے فروغ میں بھرپورحصہ لیں گے جام کمال نے کہا پاک چین سرمایہ کاری کا چیلنج بورڈ آف انویسٹمنٹ اور وزارت تجارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس میں بھرپور کارکردگی کو یقینی بنائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں