اسحق ڈار کے چیمبر کی تزئین آرائش کیلئے 49لاکھ 99ہزار منظور

 اسحق ڈار کے چیمبر کی تزئین آرائش  کیلئے 49لاکھ 99ہزار منظور

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سینیٹ سیکرٹریٹ نے قائد ایوان سینیٹ کے چیمبر کی تزئین آرائش کی منظور ی دے دی ۔

 قائدایوان سینیٹ اسحا ق ڈار کے چیمبر کی تزئین آرائش کے لئے 49لاکھ 99ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین آرائش اور مرمت کی ذمہ داری سی ڈی اے کودی ہے ۔ وزارت داخلہ نے سی ڈی اے کوقائد ایوان سینیٹ کے چیمبر کی تزئین آرائش کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں