گھروں کے کرائے سے بجلی بلوں کی شرح زیادہ

 گھروں کے کرائے سے بجلی بلوں کی شرح زیادہ

اسلام آباد (آئی این پی ) بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اب بھی ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے ، حکومت کونئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے ، پاکستان میں بجلی کے بلوں  نے لوگوں کے گھر وں کے کرایوں کی شرح کو پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ ٹیرف میں اضافہ اور آئی ایم ایف کے قرض کی شرائط کی تعمیل کے لیے دیگر اصلاحات نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے اپنے امکانات کو تقویت دینے کے لیے صنعتی اور خوردہ نرخوں میں اضافہ کرنا شروع کیا تھا تب(2021) سے بجلی کی قیمتوں میں 155 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔پاکستان دائمی معاشی بحران سے دوچار ہونے کے باعث توانائی کاشعبہ سردرد بن گیا ۔ تقریباً 12 فیصد مہنگائی جو ایشیا میں سب سے زیادہ ہے اور بجلی کی کھپت کو چار سالوں میں کم ترین سطح پر دھکیل دیا ہے کیونکہ لوگ اور کمپنیاں بنیادی طور پر گیس سے چلنے والے قومی گرڈ کو سولر پینلز لگانے کے حق میں جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جولائی میں رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی اوسط فی یونٹ قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں