9مئی :مفرور ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

9مئی :مفرور ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پولیس نے 9مئی کے مقدمات میں مفرور ملزموں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 4500میں سے باقی ملزموں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا، ملزموں کی گرفتاری کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائے گی۔فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزموں کو گرفتار کیا جائیگا، گرفتار ملزموں کی 9مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائے گی، لاہور پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں