بلوچ نوجوان پہاڑوں سے نیچے آکر مذاکرات کریں:سرفرا زبگٹی

بلوچ نوجوان پہاڑوں سے نیچے آکر مذاکرات کریں:سرفرا زبگٹی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ، نوجوانوں کو گلے لگائیں گے اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ۔

بلوچ نوجوان پہاڑوں سے نیچے آئیں اور مذاکرات کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے کیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل ،صوبائی وزرا شریک ہوئے ، تقریب میں ملک بھر سے آئے گلوکاروں نے بھی شرکت کی ۔ سرفرازبگٹی نے کہاسوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا سے بلوچ نوجوانوں کو ریاست سے دور اورورغلایا جا رہا ہے ۔دریں اثنا ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی میں ملاقات ہوئی ،بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، امن وامان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امن و امان بحالی کیلئے وفا ق کی جانب سے مکمل تعاون اوربلوچستان کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے بروقت اجرا کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اورصوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اقدامات کو بار آور بنا رہی ہے ۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 75 فیصد منظور شدہ ترقیاتی منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں باقی ماندہ 25 فیصد منصوبوں پر بھی تیزی سے پیشرفت جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں