گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا، ڈوڈل تبدیل

گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں  میں رنگ گیا، ڈوڈل تبدیل

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل رہا ۔

سرچ انجن گوگل اکثر و بیشتر اہم دنوں اور اہم شخصیات کی سالگرہ وغیرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے اور ایسا ہی پاکستان کے یوم آزادی پر بھی کیا گیا ہے ۔یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل کو نیا رنگ دیا ہے اور پاکستانیوں کی اس آزادی کے دن کو نہ صرف سبز ہلالی پرچم بلکہ پاکستان کے مشہور آم اور ٹرک آرٹ سے سجایا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں