اقتصادی لحاظ سے محتاج ہونے کی وجہ کرپشن:مشاہد

اقتصادی لحاظ سے محتاج ہونے کی وجہ کرپشن:مشاہد

لاہور (دنیا نیوز )سینئر سیاستدان مشاہد حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ نے یہ ملک بیلٹ باکس ، جمہوری عمل ، الیکشن ، ایک سیاسی جماعت کے ذریعے حاصل کیا ، وہ نہ بیورو کریٹ ، نہ جج ، نہ فوجی تھے۔

 انکی کوئی فوج نہیں تھی ، عوام کا اعتماد ان کے ساتھ تھا وہ عوام کے وکیل تھے ، سیاسی عمل کے ذریعے علیحدہ مسلمانوں کے لئے وطن حاصل کیا اسکے ذریعے مسلمانوں کو خود انحصاری کا موقع فراہم کیا ، اس آزادی میں کچھ مسائل ضرور ہیں ، ہم یہاں سیاسی استحکام قائم نہیں کر سکے ۔پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا اس وقت ہم اقتصادی لحاظ سے محتاج ہو چکے ہیں ، اسکی بنیادی وجہ کرپشن ، خود غرضی ہے جو سیاستدان عوام کے لئے مشکل فیصلے نہیں کر سکے ،اس میں انکے اپنے مقاصد چھپے تھے ، چار میں تین ہمسائیوں کیساتھ ہماری باڑ لگی ہوئی ہے ، کوئی نہ کوئی نیشنل سکیورٹی کے روپ میں مسائل موجود ہیں ۔ فارن پالیسی کو درست کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں