ایل پی جی7روپے کلو مہنگی

ایل پی جی7روپے کلو مہنگی

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7روپے اضافہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 نئی قیمت 244روپے فی کلو مقرر ہو گئی،اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر 82روپے 84پیسے مہنگاہو گیا ،نئی قیمت 2879روپے ہوگئی،اوگرا نے کہاکہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں