پنجاب: 28اسسٹنٹ کمشنر وں کے تقررو تبادلے

پنجاب: 28اسسٹنٹ  کمشنر وں کے تقررو تبادلے

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) پنجاب حکومت نے 28 اسسٹنٹ کمشنر کے تقروتبادلے کردیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نبیل احمد میمن کو او ایس ڈی بنادیا، فاطمہ ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ تعینات کردیا گیا۔

توصیف حسن کو اسسٹنٹ کمشنر شرقپور، عبدالباسط صدیقی اسسٹنٹ کمشنر لاہور صدر، خواجہ محمد عمیر محمود اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال لاہور، محمد سلیم اسسٹنٹ کمشنر نشتر لاہور ، محمد عامر اسسٹنٹ کمشنر واہگہ تعینات، طارق شبیر اسسٹنٹ کمشنر راوی، حمیرہ شاہ فتح جھنگ، انور علی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا، ماہم مشتاق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ، محمد ازمان چوہدری اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا، رانا اورنگ زیب اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر ملسی کو او ایس ڈی بنادیا، خلیل احمد اسسٹنٹ کمشنر میلسی تعینات، محمد اکمل اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کو او ایس ڈی بنادیا، فاروق اعظم اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر تعینات، شبانہ نذیر اسسٹنٹ کمشنر ظفر وال ، حیدر عباس اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا، میاں مراد حسین اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات، فیاض علی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور ایسٹ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنادیا، محمد عثمان امین اسسٹنٹ کمشنر احمد پور ایسٹ تعینات، ارسلان بشیر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کو او ایس ڈی بنادیا، عائشہ خان اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال تعینات، غزالہ کنول اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی تعینات، اقرا مبین اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر گوجرانوالہ شہر تعینات کردیا، فاروق احمد قریشی اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد تعینات، تابش محمود بٹ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اینڈ کوآرڈینیشن کا گوجرانوالہ سے تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر مانکیرہ تعینات کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں