پی ٹی آئی نے 22 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کیلئے درخواست دیدی

پی ٹی آئی نے 22 ستمبر کو مینار  پاکستان پر جلسہ کیلئے درخواست دیدی

لاہور (دنیا نیوز)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 22 ستمبر کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔

واضح رہے پی ٹی آئی نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر 27 اگست کا لاہور کا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور اس سے قبل اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا 22 اگست کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں