این اے 128، کاؤنٹر فائلز فراہم نہ کرنیکاالیکشن کمیشن حکم کالعدم

این اے 128، کاؤنٹر فائلز فراہم نہ کرنیکاالیکشن کمیشن حکم کالعدم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا کاؤنٹر فائلز فراہم نہ کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کے کاؤنٹر فائلز فراہم کرنے کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

 چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے این اے 128 لاہور کے بیلٹ پیپرز کے کاؤنٹر فائلز کی فراہمی سے متعلق درخواست کے جاری تحریری فیصلہ میں عدالت کاکہناہے کہ درخواست گزار نے بیلٹ پیپرز کے کاؤنٹر فائلز کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا، الیکشن کمیشن نے 26 اپریل کو کاؤنٹر فائلز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کی۔ قانون کے مطابق درخواست گزار کاؤنٹر فائلز کا جائزہ لے سکتا، مصدقہ کاپیز بھی حاصل کر سکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کا موقف بھی ٹھیک ہے کہ این اے 128 کا معاملہ ٹربیونل میں زیر سماعت ہے ، الیکشن ٹربیونل کبھی بھی کاؤنٹر فائلز سمیت تمام ریکارڈ طلب کر سکتی ہے ، کاؤنٹر فائلز کی چھان پھٹک سے دستاویزات آگے پیچھے ہو سکتی ہیں تاہم الیکشن کمیشن کاؤنٹر فائلز کی فراہمی کے حوالے سے ٹربیونل سے اجازت لے سکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کاؤنٹر فائلز کے جائزے کے حوالے سے مناسب قواعد و ضوابط بھی عائد کر سکتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست منظور کی جاتی ہے ، الیکشن کمیشن کا 26 اپریل 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن کاؤنٹر فائلز کی فراہمی سے متعلق قانون اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں