گلشن راوی :دو ڈاکوگرفتار، لوٹی گئی اشیا، موٹر سائیکلز برآمد

گلشن راوی :دو ڈاکوگرفتار، لوٹی گئی اشیا، موٹر سائیکلز برآمد

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گلشن راوی پولیس نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کرکے دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں نے عثمان پارک گلشن راوی گھر کے باہر لڑکے سے گن پوائنٹ پر موبائل چھینا جنہیں کچھ گھنٹے بعد ہی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم تابش اور ناصر سے چھینی گئی 2موٹر سائیکل، موبائل ، نقدی اور 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لئے گئے ۔ علاو ہ ازیں شہر میں ڈکیتی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گلبرگ میں سہیل سے 2لاکھ 25 ہزار و موبائل،سندر میں جاوید سے 2لاکھ 10ہزار و موبائل ،سمن آباد میں عاصم سے ایک لاکھ 60ہزار و موبائل ،ٹائون شپ میں بابر سے ایک لاکھ 35ہزار و موبائل ،گلشن اقبال میں لیاقت سے 1 لاکھ 10 ہزارو موبائل ،غازی آباد میں مقدس سے 1لاکھ5 ہزار و موبائل ،ساندہ میں منیر سے 80ہزار وموبائل لوٹ لیا گیا۔مغلپورہ اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار، نصیر آباد اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں