ڈاکٹر عمر عادل خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار

 ڈاکٹر عمر عادل خواتین کیخلاف نازیبا  الفاظ پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار

لاہور(اے پی پی)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ پوسٹ کرنے کے الزام میں یوٹیوبر و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتارکر لیا، انکے وکیل سلمان اسلم نے گرفتاری کی تصدیق کردی ۔

 ایف آئی اے حکام گرفتار ڈاکٹر عمر عادل کو آج بدھ کوضلع کچہری میں جوڈیشل عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کریں گے ۔ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف خواتین بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔وکیل عمر عادل نے کہا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے کئی بار معافی مانگی اسکے باوجود ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں