بجلی قیمتیں: 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

بجلی قیمتیں: 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلٹ ٹربیونل کے حکم پر ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت کئے گئے بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق جاری 20 فیصلوں پر سماعت کی، 15 ماہانہ اور 5 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کئے گئے فیصلوں پر سماعت کی گئی۔نیپرا نے 2021، 2022 اور 2023 کے دوران کئے گئے فیصلوں پر سماعت کی ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چیئرمین نیپرا دوران سماعت متاثرہ فریق پر شدید برہم ہوگئے ، ایسا ری ایکشن دیا جاتا ہے کہ جیسے ہم سب چور بیٹھے ہیں یہاں پر اس طرح تو سماعت نہیں ہوتی،کم سے کم ہمیں کچھ تحمل اور اخلاقیات کا مظاہرہ کرناچا ہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی فریقین کے دلائل کا جائزہ لے گی، فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں