عدالتی کارروائی میں بار بار رکاوٹ ڈالنے پر وکیل کمرہ عدالت سے گرفتار

عدالتی کارروائی میں بار بار رکاوٹ  ڈالنے پر وکیل کمرہ عدالت سے گرفتار

لاہور (کورٹ رپورٹر)عدالتی کارروائی میں بار بار رکاوٹ ڈالنے پر وکیل کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو فوری حراست میں لے لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے دوران سماعت مختلف کیسز کے دوران بار بار بولنے اور رکاوٹ ڈالنے پر ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈووکیٹ زاہد محمود گورائیہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں