کرم یکجہتی کمیٹی کا علامتی دھرنا جاری، شرکا کے امن کیلئے نعرے

کرم یکجہتی کمیٹی کا علامتی دھرنا  جاری، شرکا کے امن کیلئے نعرے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا 14 ویں روز بھی جاری رہا جس میں کثیر تعداد میں اسلام آباد میں ضلع کرم کے باشندوں نے شرکت کی۔

علامتی دھرنے کے شرکاء ضلع نے کرم میں امن اوامان کے حق میں نعرے لگائے ۔ تحریک حسینی پاراچنار کے سربراہ علامہ سید تجمل حسین نے کہا دھرنے کے پرامن شرکاء صرف اور صرف امن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ہم حکمرانوں سے انتہائی مایوس ہوچکے مگر پھر بھی پرامید ہیں کہ ہماری آواز سنی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں