سندھ ہائیکورٹ:پیمرا کا 31 مئی 2023ء کا نوٹیفکیشن معطل

سندھ ہائیکورٹ:پیمرا کا 31 مئی 2023ء کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس جواد اکبرسروانہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی پر پیمرا کی جانب سے میڈیاپر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا کا 31 مئی 2023 ئکا نوٹیفکیشن معطل کر دیاہے۔

فاضل عدالت نے پیمراکی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواست سنگل بینچ کو واپس بھیج دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ درخواست کودوبارہ سن کر حتمی فیصلہ کیاجائے ۔سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیاتھا، پیمرا نے سنگل بینچ کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا جس کی ڈویژن بینچ میں سماعت ہوئی،تحریک انصاف کی طرف سے بیرسٹر علی طاہر نے دلائل دیئے ۔ واضح رہے کہ 31 مئی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کے بعد پیمرا نے 11 نومبر 2023 ئکو دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی کے بیانات نشرکرنے پرپابندی لگادی تھی۔بیرسٹرعلی طاہرنے موقف اختیارکیاکہ عدالت نے پیمرا کے دونوں نوٹیفکیشن معطل کر دیئے ہیں، اس وقت عمران خان اور پی ٹی آئی کی کوریج پر کوئی پابندی نہیں ہے ، بیرسٹر علی طاہر کاموقف تھاکہ پیمرا کی لگائی گئی پابندی آئین اور پیمرا کے قانون کے خلاف تھی، انکاموقف تھاکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کوریج پر پابندی آئین کے خلاف ہے ، اس لئے میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل کوریج کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں