کالعدم ٹی ٹی پی کے نام پر5کروڑبھتہ کی پرچی موصول

 کالعدم ٹی ٹی پی کے نام  پر5کروڑبھتہ کی پرچی موصول

راولپنڈی (خبر نگار سے )شہری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ مانگنے کامعاملہ سامنے آ گیا، شہری کو اہلخانہ سمیت بم سے اڑانے کی دھمکی، افغانستان کے موبائل نمبرز سے کالیں،کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ نمائندہ شہری کے گھر پہنچ گیا ۔

 تھانہ بنی میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے کرتار پورہ کے رہائشی رضوان خان کے گھر جا کر پرچی دیتے ہوئے کہاحاجی صاحب سے کہیں اس موبائل نمبرپرغازی صاحب سے رابط کریں ،رابطہ نہ کرنے پر افغانستان کے نمبر سے متعدد بار کالز آئیں، شہری رضوان خان کے مطابق کال سننے پر کالر نے پانچ کروڑ روپے چندے کا مطالبہ کیا اور کہا ہمارا نمائندہ راولپنڈی میں موجود ہے ، 5 کروڑ چندہ نہ دیا تو آپ کے گھر کو بم سے اڑا دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں