کوئٹہ:نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،سب انسپکٹر شہید

کوئٹہ:نامعلوم افراد کی گاڑی  پر فائرنگ ،سب انسپکٹر شہید

کوئٹہ (نیوزایجنسیاں)کو ئٹہ کے علا قے کلی دیبہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔

پولیس  کے مطابق تھانہ امیر محمد شہید میں انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات پولیس سب انسپکٹر امان اللہ کلی دیبہ سے اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لئے تھانے جا رہا تھا کہ راستے میں گھر کے قریب نامعلوم مسلح ملزموں نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ملزم فرارہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں