اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی و سکیورٹی امور پر غور

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، معاشی و سکیورٹی امور پر غور

اسلام آ باد (وقائع نگار ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔

امریکی سفارتخانے کی ترجمان کے مطابق ڈونلڈ بلوم نے منگل کو نائب وزیراعظم سے ملاقات کی ، بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران وسیع باہمی علاقائی امور، بشمول افغان پناہ گزینوں ،پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سکیورٹی ، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں