افغان مدرسے میں تربیت لی،انجکشن لگائے جاتے :خودکش بمبار

افغان مدرسے میں تربیت لی،انجکشن لگائے جاتے :خودکش بمبار

اسلام آباد(آئی این پی)افغانستان سے پاکستان آنے والے خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔خارجی خود کش بمبار روح اللہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام روح اللہ ہے اور میں ایک سال سے افغانستان کے صوبہ دانگام کے گاؤں طورطم میں مدرسہ ترتیل القران میں طالب تھا۔

یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا، میں نے خود بھی 10 روز تک خودکش بمبار کی تربیت حاصل کی۔خودکش بمبار روح اللہ نے مزید انکشاف کیا کہ مدرسے میں سینئر لیڈر مولوی صبغت اللہ ہے ۔ہمیں روانگی سے 2 روز قبل بازوں پر انجکشن لگائے جاتے تھے جبکہ روانگی والے دن بھی انجکشن لگائے جاتے تھے ۔خارجی دہشت گرد نے مزید بتایا کہ انجکشن لگنے کے بعد مجھے نہیں معلوم ہوتا تھا کہ میرے آس پاس کیا ہو رہا ہے ۔ ٹریننگ کے بعد ہمیں سبز رنگ کی گاڑی میں بٹھایا گیا اورہم چار ساتھی ضلع ناری کے گاؤں باتش کی طرف روانہ ہوئے ۔ اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر ہم نے افغان بارڈر کی جانب سفرکیا۔ سکیورٹی فورسز کے پکڑے جانے سے قبل سلیمان نے مجھے تفصیلات فراہم کی کہ سرنگ کراس کر کے دوبندو دیر میں میری ملاقات جمیل سے ہو گی جو ٹرک چلاتا ہے اور وہ مجھے خود کش جیکٹ مہیا کرے گا۔ سلیمان نے مجھے مزید بتایا کہ جمیل مجھے بتائے گا کہ کنٹونمنٹ میں کیسے حملہ کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں