پی ڈبلیوڈی ملازمین اورپولیس میں جھڑپیں، کئی زخمی وگرفتار

 پی ڈبلیوڈی ملازمین اورپولیس میں جھڑپیں، کئی زخمی وگرفتار

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا ادارے کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں شدید احتجاج ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ، سری نگر ہائی وے میدان جنگ بنارہا ،شیلنگ ،پتھرائو ، کئی زخمی ،پولیس سے تصادم کے بعد مظاہرین نے سری نگر ہائی وے دونوں اطراف سے بند کردی۔

جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان گرفتار افراد کی رہائی کیلئے مذاکرات ہوئے جس کے بعد ملازمین نے احتجاج ختم کیا اور شاہراہ کھول دی اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مظاہرین کے پتھرائو سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، مزدور تنظیموں نے مظاہرین پر پولیس تشدد اور شیلنگ کی مذمت کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں