حکومت نے ترقی کورسز کیلئے 35افسروں کی نامزدگی منسوخ کر دی

حکومت نے ترقی کورسز کیلئے  35افسروں کی نامزدگی منسوخ کر دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے اگلے گریڈ میں ترقی کے کورسز کیلئے 35افسروں کی نامزدگی منسوخ کر دی ۔

 گریڈ 21 میں ترقی کے لئے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد پانچ افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس 26اگست تا 27 دسمبر تک نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں منعقد ہو گا، کورس کے لیے گریڈ 20 کے افسران شوکت علی، ثلوات سعید، نادر چٹھہ، خالد نذیر وٹو، مظفر خان اور فیاض احمد جتوئی کی نامزدگی منسوخ کر دی گئی ۔علاوہ ازیں گریڈ 20 میں ترقی کے لئے سینئرمینجمنٹ کورس کے لیے 8 افسران کی نامزدگی منسوخ، ایک کے تربیتی مرکز کی تبدیلی اور 9 افسران کی اضافی و متبادل نامزدگی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 میں ترقی کے لئے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس شروع ہونے کے 12 دن بعد 22 افسران کی نامزدگی منسوخ کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں