انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کی چار متفرق درخواستیں مسترد

 انٹرا پارٹی انتخابات سے  متعلق تحریک انصاف کی  چار متفرق درخواستیں مسترد

اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کی چار متفرق درخواستیں مسترد کردیں، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ الیکشن ایکٹ اور رولز کے تحت الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی چھان بین کر سکتا ہے ،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر رکھا ہے ،الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے تک کیس التوا کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں،تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض دور کئے بغیر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن نے چاروں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں