عدالتیں کہہ چکیں جبری گمشدگیاں قابل نفرت عمل ہے ،ختم ہونا چاہیے :جسٹس بابرستار

عدالتیں کہہ چکیں جبری گمشدگیاں  قابل نفرت عمل ہے ،ختم  ہونا چاہیے :جسٹس بابرستار

اسلام آباد(نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری ڈاکٹر عثمان کے لاپتہ 18 سالہ بیٹے فیضان عثمان کو بازیاب کرواکرآج پیش کرنے اور سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو آئی جی اسلام آباد کی معاونت کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیاکہ آئی جی اسلام آباد لاپتہ فیضان عثمان کو بازیاب کروا کر آج عدالت میں پیش کریں،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو بیان حلفی جمع کرانے اور فیضان عثمان کو لاپتہ کرنے والے افراد کی نشاندہی کا حکم دیتے ہوئے کہا سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی فیضان کا میک بُک اور موبائل ٹریس کرنے میں آئی جی کی معاونت کریں،لاپتہ فیضان کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ، دفاع، آئی جی اسلام آباد اور سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی 7روزمیں بیان حلفی جمع کرائیں،آئی جی اسلام آباد عدالت کو مطمئن کریں کہ جبری گمشدگیوں پر انکے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا جائے ؟، فیضان عثمان کا کیس بادی النظر میں جبری گمشدگی کا کیس ہے ،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کہہ چکیں کہ جبری گمشدگیاں قابلِ نفرت عمل ہے جسے ختم ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں