محمود اچکزئی نے شاہد خاقان کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیدی

محمود اچکزئی نے شاہد خاقان کو اپوزیشن  اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیدی

اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے درمیان روابط بڑھنے لگے ۔

 ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں کا آل پارٹی کانفرنس بلانے اور موجود ملکی سیاسی و معاشی صورتحال میں مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں