ارسا ایکٹ:ممکنہ ترمیم غیر قانونی،مسترد کرتے ہیں:پیپلزپارٹی

ارسا ایکٹ:ممکنہ ترمیم غیر قانونی،مسترد کرتے ہیں:پیپلزپارٹی

کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی سابقہ سینیٹر سسی پلیجو نے ارسا ایکٹ میں ہونے والی ممکنہ ترمیم کو غیر قانونی قرار دیکر مسترد کردیا ہے ۔

سسی پلیجو نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو رد کرتے ہیں ۔ ارسا ایکٹ میں ترمیم کے بعد صوبوں کا اختیار ختم ہوجائے گا اور وزیراعظم اپنی پسند کے کسی بھی شخص کو ارسا میں بٹھا دیں گے ۔ سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ وفاق کو چاہیے کہ سب کو ساتھ لیکر چلے ،کارپوریٹ فارمنگ کو بھی رد کرینگے ، ارسا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کو غیر قانونی سمجھتی ہوں، یہ ایک خطرناک عمل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں