ہائیکورٹ :مرغی کی قیمتوں پرسماعت حکومت،فریقین کونوٹس ، جواب طلب

 ہائیکورٹ :مرغی کی قیمتوں پرسماعت  حکومت،فریقین کونوٹس ، جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کی قیمتیں مقررکرنے کے طریقہ کار کیخلاف کیس کی سماعت،عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرکے 15روزمیں جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس احمد ندیم ارشد کے روبرو درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے اورکہاعدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے ۔حکومت از خود  غیر قانونی طور پرقیمتیں مقرر کرکے کاروبار تباہ کررہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں