پرویز الٰہی ، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کانام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب

پرویز الٰہی ، راسخ الٰہی اور  زارا الٰہی کانام پی سی ایل سے  نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری  داخلہ سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی ٰ پرویز الٰہی ،بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

جسٹس شمس مرزا نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے ، وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین سے 3اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔ درخواستوں میں وزارت داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری ،ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ پرویز الٰہی اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعثبنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،استدعا ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ،عدالت نے تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے ، وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں