فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر معافی مانگ لی

فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن  کیس میں ایک بار پھر معافی مانگ لی

اسلام آ باد (آئی این پی )فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر معافی مانگ لی۔

 الیکشن کمیشن میں فواد چودھری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔ فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں آپکے کیے کی سزا کسی اور کو ملے ؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں معافی نامہ جمع کرا دوں گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ معافی نامہ جمع کرائیں پھر دیکھتے ہیں، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں