پارلیمنٹ کا آج ہونیوالا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر

پارلیمنٹ کا آج ہونیوالا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا آج جمعرات کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کو بھی اجلاس مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش کئے جانے تھے ، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوسکے تھے ۔ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل کو بھی مؤخر کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں