یکم ربیع الاول کل ، عید میلادالنبیؐ 17ستمبر منگل کو ہوگی

 یکم ربیع الاول کل ، عید میلادالنبیؐ 17ستمبر منگل کو ہوگی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ۔یکم ربیع الاول کل 6 ستمبر جبکہ عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول بمطابق 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی ۔

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولا نا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو ہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ میں ہوا۔ ڈی جی وزارت مذہبی امور مشاہد حسین خالد ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین محکمہ موسمیات سے چیف میٹرالوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے فون پر خدمات انجام دیں ۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں ہوئے ۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ آج پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف تھا، ملک کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں