یوم فضائیہ پرپاکستان ائیرفورس کا نغمہ ‘‘ مومن ’’ریلیز

یوم فضائیہ پرپاکستان ائیرفورس  کا نغمہ ‘‘ مومن ’’ریلیز

کراچی(این این آئی)یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کی طرف سے ملی نغمہ ‘‘مومن ’’ریلیزکر دیا گیا۔یوم دفاع وشہدا کے موقع پرشہدا و غازیان وطن کے اعزاز میں پاکستان ائیر فورس نے ملی نغمہ جاری کیا ہے ۔

نغمے کی شروعات بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے  سنہرے الفاظ سے کی گئی ہے ۔ جن میں وہ کہتے ہیں کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا۔پاکستان کے شاہین بیٹوں نے بھی 1965 کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی۔پاکستان ائیر فورس کی طرف سے جاری کردہ نغمے کے کچھ بول اس طرح ہیں۔چلیں شانہ بشانہ وقت کے ہم ہر زمانے میں ،دل مومن نہیں ڈرتا کسی مشکل کی آمد سے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں