خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
ٹی وی کے مطابق سپیکر نے قانون کے برخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس دوپہر تین بجے طلب کیا ہے جس میں علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی اور کے پی ہاؤس میں پیش آئے واقعے اور اسکے بعد کی صورت حال سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔