عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف فردجرم کی کارروائی پھر موخر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری ٰبی بی کے خلاف فردجرم عائد کرنے کی کارروائی پھر موخرکردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں سکیورٹی خدشات کے باعث سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے ، جیل حکام نے بھی سماعتیں ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی تھی۔ادھر عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔وکیل انتظار پنجوتھا کیجانب سے دائردرخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست بھیجی،جیل حکام نے کہابانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی،فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔