اسلام آباد ہائیکورٹ:ممکنہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ:ممکنہ آئینی ترمیم  کا ڈرافٹ پبلک کرنے کی درخواست  کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق کی عدالت نے ممکنہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے اور عوامی رائے لینے کا حکم دینے کیلئے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

گزشتہ روز مصطفی نواز کھوکھر اپنے وکیل میاں سمیع الدین احمد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ،چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ میں بھی یہ معاملہ زیر التوا ہے ،بل پیش کرنے کا پورا طریقہ کار موجود ہے ،وکیل نے کہا میں قانون سازی سے پہلے کی بات کر رہا ہوں،آئینی ترامیم کے ذریعے آئین میں بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جا رہا ہے ،چیف جسٹس نے کہا آپ اخبارات کی کلپنگ کی بات کر رہے ہیں ابھی تک کچھ معلوم نہیں،اخبارات میں تو آئینی بینچ کی بات بھی آرہی ہے ،اگر آپ نیوز کلپنگ پر ہی جا رہے ہیں تو اس کے مطابق تو مشاورت جاری ہے ،دس دن پہلے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا پھر پتہ چلا فیک ہے یہ ہمارے ہاں ہی ہوتا ہے ،عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں