ایس سی اواجلاس :کلب روڈ پر شادی ہالز، ہوٹلز تقریبات منسوخ

ایس سی اواجلاس :کلب روڈ پر شادی ہالز، ہوٹلز تقریبات منسوخ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) ایس سی او اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز میں 14 تا 16اکتوبر کے دوران ہونے والی تمام پرائیویٹ تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ، تاہم شہر کے دیگر مقامات پر واقع شادی ہالز/ ہوٹلز، ریسٹورنٹس معمول کے مطابق ہر طرح کی تقریبات کے لئے کھلے ر ہیں گے ۔

اس ضمن میں اسلام آباد انتظامیہ نے کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز مالکان اور منیجرز کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ اجلاس کی سکیورٹی کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ، جس کیلئے اسلام آباد پولیس نے تمام متعلقہ محکموں کو کنٹرول روم میں فوکل پرسن تعینات کرنے کی درخواست کردی ۔ کنٹرول روم میں پاک فوج، رینجرز، چیف کمشنر، سی ڈی اے اور ریسکیو کے افسران بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ دوسری جانب حکومت پنجاب نے 17 اکتوبر تک راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر کے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھر نوں ، جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے ، جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں