پی ٹی آئی کے احتجاج پر افسوس ہی کیا جاسکتا :تھنک ٹینک

 پی ٹی آئی کے احتجاج پر افسوس ہی کیا جاسکتا :تھنک ٹینک

لاہور ( دنیا نیوز )تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اگر 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کرنا چاہتی ہے تو اس پر افسوس کا اظہارکیا جاسکتاہے ،لڑائی بعد میں بھی لڑی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر احتجاج کرنا جب باہرممالک کے مہمان آرہے ہوں، تو یہ افسوسناک بات ہے ، دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں میزبان مریم ذیشان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ شنگھائی کانفرنس سے پورے ملک کو عزت ملے گی، پی ٹی آئی کی قیادت سے التجا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے ۔دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر جو سیاست ہوگی ریاست،آئین اورقانون کے تابع ہوگی،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے پاکستان جو اس وقت ٹیک آف کرنے کی پوزیشن میں ہے ،توپی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کرنا درست نہیں ہے ،پاکستان مشکل صورت حال سے نکل چکا ہے ،احتجاج کرکے پی ٹی آئی آئینی ترامیم پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے ۔ تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ درست نہیں ہے ،پی ٹی آئی کو چاہئے کہ انتظار کرے ،کانفرنس کے بعد احتجا ج کا شیڈول بنائے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے وہم و گمان میں نہیں ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت ایسا فیصلہ کرے ،یا کانفرنس پر اثر انداز ہونے کی کو شش کرے ، یہ بالکل توقع سے باہر ہے ،شیخ وقاص اکرم اگر پارٹی پوزیشن کو ری پریزنٹ کررہے ہیں تو میرا خیا ل ہے شیخ وقاص اکرم اپنی جماعت پر خود کش حملے کرنے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں