امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی کا بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے اظہار تشویش، وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی کے بارے تفصیلات سامنے آگئیں۔
ٹام سوازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ کر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کو عمران خان کی صحت سے آگاہ کرنا ہے ۔ ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے اور وہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش بھی کرینگے ۔صیہونیت کے پیروکار ٹام سوازی نیویارک کے صیہونی اکثریت والے علاقے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر رکن کانگریس منتخب ہوئے ۔امریکہ کی طاقتور صیہونی لابی نے ستمبر 2024ء میں ٹام سوازی کو کانگریس کے پاکستان کاکس کا چیئرمین بنوایا۔