وکلا تحریک ہر صورت شروع ہو گی

 وکلا تحریک ہر صورت شروع ہو گی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مانیں گے تو آئینی ترمیم ہو گی ورنہ نہیں،بلاول بھٹو کی سیاست نہیں ہے بلکہ پیچھے سے آصف زرداری سیاست کر رہے ہیں۔

فیصلہ سازی نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنی ہے ، بلاول بھٹو یا مریم نواز نے نہیں۔ پی ٹی آئی منظم نہیں ہے کیونکہ تنظیم نہیں لیکن وکلا منظم ہیں اور میدان میں آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک ہر صورت شروع ہو گی اور اس میں کوئی دورائے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 90 فیصد تجویز کردہ ترامیم تو پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں اور اب معاملہ آئینی عدالت پر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں