الہ آباد : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

الہ آباد : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

الہ آباد،سیدوالا (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ الہ آباد قصور روڈ پیراں والا سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار 3 نوجوانوں کو کچل دیا ،علی اسماعیل موقع پر جاں بحق ہو گیا ،2زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے لاہور ریفر کر دیا ۔علاوہ ازیں سیدوالا پنڈی چیری روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک سے ملحقہ راجباہ میں گر گئی، 4 افراد شدید زخمی جبکہ کار مکمل طور پر تباہی ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں