شاہکوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکوہلاک ،دو فرار

شاہکوٹ:مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکوہلاک ،دو فرار

سانگلہ ہل(تحصیل رپورٹر)سانگلہ ہل پولیس سرکل کے تھانہ صدرشاہکوٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک اور دوفرارہوگئے ،ملزموں سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔

 گزشتہ رات شاہکوٹ کارہائشی طاہر نواحی گاؤں گاہندراں سے موٹر سائیکل پر گھر جارہاتھاکہ میرپور سٹاپ کے قریب 4ڈاکو 20ہزار روپے اورموٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے ، طاہر نے 15پر کال کی تو پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے فوری ناکہ بندی کردی، اس دوران بیس لائن ہندراں کے قریب تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے دوموٹرسائیکلوں پرسوار4 مشکوک افراد کورکنے کا اشارہ کیاتوانہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ پردو ڈاکوہلاک اور انکے 2ساتھی موٹرسائیکل پرفرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ،ملزموں کی شناخت کاعمل جاری ہے ، مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس فرارہونیوالے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں