چوہنگ: اتائی کا غلط انجکشن لگنے سے نوجوان جاں بحق

چوہنگ: اتائی کا غلط انجکشن لگنے سے نوجوان جاں بحق

لاہور (آئی این پی)چوہنگ کے علاقہ میں اتائی کے غلط انجکشن لگانے سے 17 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے ملزم کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

ایف آئی آر کے مطابق سمیرا بی بی اپنے بیٹے ابو بکرعمر کو علاج کیلئے اتائی ڈاکٹر اشفاق کے پاس لے کر گئی جس نے ابوبکر کو غلط انجکشن لگادیا جس سے اسکی حالت خراب ہوگئی۔ ابوبکرکو جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ۔ایس ایچ او ناصر حمید کاکہناہے کہ اتائی ڈاکٹر اشفاق واقعہ کے بعد سے فرار ہے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں