مزید 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی مشروط منظوری

مزید 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی مشروط منظوری

اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے شوگرملز مالکان کی جانب سے 21نومبر سے پیداوار شروع کرنے کی شرط پر مزید 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی منظوری دے دی۔

 چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت مقررہ بینچ مارک 145روپے 15پیسے سے بڑھنے پر برآمد فوری منسوخ کی جائے گی۔ چینی برآمد کی اجازت کی مجموعی مقدار بڑھ کر ساڑھے 7لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے مزید 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11اکتوبر کے فیصلے کی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے برآمد کی جانے والی چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145روپے 15پیسے مقرر ہے ، ریٹیل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا اور صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے ، شوگر ملز مالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپے سے نہ بڑھنے کو یقینی بنائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چینی برآمد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں سبسڈی نہیں دیں گی، سٹیٹ بینک 15روز بعد چینی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کو آگاہ کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں