موسم سرما کی آمد پر ماتحت عدلیہ کے اوقات کار تبدیل

موسم سرما کی آمد پر ماتحت  عدلیہ کے اوقات کار تبدیل

لاہور( عدالتی رپورٹر)موسم سرما کی آمد پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدماتحت عدلیہ کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سول اور سیشن عدالتوں میں یکم نومبر سے پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے چار بجے تک سماعت ہوگی ،ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہوگا ،جمعہ کو صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک سماعت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں